منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

گردشی قرضہ کب تک ختم ہو جائے گا؟ خوشخبری سنا دی گئی

datetime 31  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)سینٹ کی قائمہ کمیٹی پاور کی ذیلی کمیٹی کو بتایاگیا ہے کہ گردشی قرضہ 2023 تک ختم ہو جائیگا۔ جمعہ کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی پاور کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس سینٹر شبلی فراز کی زیر صدارت ہوا جس میں تقسیم کارکمپنیوں کے نقصانات اور ریکوریز پر بریفنگ دی گئی۔

حکام پاور ڈویژن نے بتایاکہ گزشتہ ایک سال کے دوران نقصانات کی شرح میں 0.61 فیصد بہتری آئی ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ تقسیم کارکمپنیوں کے نقصانات اور ریکوریز کے اعدادوشمار گمراہ کن ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریکوریز کے اعدادوشمار میں فیول پرائس اور دیگر چیزیں شامل ہیں، جس شرح سے ایک سال میں نقصانات کم ہوئے کیا گردشی قرضہ 2023 تک ختم ہو جائیگا۔ٹیکنیکل ایڈوائزر نیپرا حسنین ضیغم نے کہاکہ کمپنیوں کے ان اعداد وشمار کے تحت گردشی قرضہ کم نہیں ہوسکے گا۔سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ کمپنیوں کی نااہلی کے باعث عوام فیول پرائس کی قیمت بھگت رہے ہیں۔پاور ڈویژن کے حکام نے اعتراف کیاکہ گردشی قرضہ 1660 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ تقسیم کارکمپنیوں کے بورڈز تک تبدیل نہیں کیے گئے۔ سینیٹر نعمان وزیر نے کہاکہ نیپرا کو چاہئے تھا کہ کمپنیوں کو بہتری کی ہدایت جاری کرتے۔ انہوں نے کہاکہ نیپرا نے کمپنیوں کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیتا ہے۔ شبلی فراز نے کہاکہ پاور ڈویڑن کی جانب سے پلاننگ نظر آئی ہے نہ کوئی ایف شنسی نظر آئی ہے،اس تمام صورتحال کے بعد کیا وزارت پاور کی کوئی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر بہتری نہیں آرہی تو عوام پاور ڈویڑن افسران کی تنخواہوں کے پیسے کیوں دے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…