جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

ملک کے اہم ترین ادارے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو افسران کی کمی کا سامنا مزید کتنے افراد ریٹائرمنٹ کے لیے تیارہیں؟جانئے‎

datetime 21  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ملک کے اہم ترین ادارے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو افسران کی کمی کا سامنا ہے، مزید 308 افسران ریٹائرمنٹ کے لیے تیار ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملک کا اہم ترین ادارہ سی اے اے انتظامی سربراہ سے محروم ہے، افسران کی کمی کے شکار سی اے اے میں بعض اعلی عہدوں پر بھی عارضی طور پر افسران تعینات کر دیے گئے ہیں، سیکریٹری ایوی ایشن کو ڈی جی کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سی اے اے کے 5 اہم شعبہ جات میں مستقل بنیادوں پر ڈائریکٹرز تعینات نہیں ہو سکے، ان میں کمرشل، ائیر پورٹس سروسز، آپریشن، سی این ایس اور ایچ آر کے محکمے شامل ہیں، جن میں عارضی بنیادوں پر افسران تعینات کیے گئے ہیں، اہم پوسٹ ڈائریکٹر آپریشن سی اے اے پر بھی قائم مقام آفیسر تعینات ہے، ایئر پورٹ پر ریڈار اور اہم تنصیبات کے شعبے کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن نیوی گیشن سرویلنس کا عہدہ بھی کئی ماہ سے خالی ہے۔‎ڈائریکٹر انجینئرنگ، ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز کے عہدوں پر بھی قائم مقام آفیسرز تعینات کر کے معاملات کو ایڈہاک پر چلایا جا رہا ہے، ڈائریکٹر سیکورٹی جیسا اہم عہدہ بھی کنٹریکٹ بیس پر چلایا جا رہا ہے، ڈائریکٹر، کوآرڈنیشن کی اسامیاں بھی تا حال پر نہیں کی جا سکیں، کراچی، لاہور، اسلام آباد کے ایئرپورٹ منیجرز بھی قائم مقام ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ وزیر اعظم عمران خان کے واضح احکامات ہیں کہ اداروں میں کوئی افسر ایڈ ہاک بنیادوں پر نہ لگایا جائے۔دوسری طرف رواں سال 2020 میں سول ایوی ایشن اتھارٹی میں مجموعی طور پر 308 افسران و دیگر ملازمین ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ریٹائرڈ ہونے والوں میں ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، سینئر جوائنٹ ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، سینئرسپرنٹنڈنٹ، سپرنٹنڈنٹ سپروائزر سمیت دیگر عملہ شامل ہے۔ فہرست کے مطابق کراچی اور لاہور ائیرپورٹ کے 37 سے زائد افسران و ملازمین رواں سال ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق جنوری میں 40، فروری میں 16، مارچ میں 22، اپریل میں 26، مئی میں 15، جون میں 38، جولائی میں 65، اگست میں 29، ستمبر میں 40، اکتوبر میں 24، نومبر میں 13 اور دسمبر میں 18 افسران و ملازمین ریٹائرڈ ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ سی اے اے میں افسران کی کمی، اہم عہدوں پر عارضی بنیادوں پر افسران کی تعیناتی کے باعث ادارے کو انتظامی امور چلانے میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…