بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سال کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ، ڈالر کی قدرو قیمت واضح ہو گئی

datetime 31  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرا چی(این این آئی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںسال 2019کے آخری روز اتار چڑھاؤ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس152.55پوائنٹس کی کمی سے40735.08پوائنٹس کی سطح پرآگیا جب کہ حصص فروخت کا دباؤ بڑھنے کے باعث48.67فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو24

ارب26کروڑ23لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تاہم کاروباری حجم پیرکی نسبت2.93فیصدزائد رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے سبب ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں کے ایس ای100انڈیکس 40997.50پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیاتاہم بعد ازاںپرافٹ ٹیکنگ کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا رجحان دیکھنے میں آیا جس سے تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی اور انڈیکس 40671پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا تھا بعد میں ریکوری آئی اور انڈیکس 40700پوائنٹس کی سطح پر بحال ہو گیالیکن مندی غالب رہی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس152.55پوائنٹس کی کمی سے40735.08پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس95.62پوائنٹس کی کمی سے 18656.48پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 90.11پوائنٹس کی کمی سے29011.73پوائنٹس پر بند ہوا۔ مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں24ارب26کروڑ23لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ گھٹ کر 78کھرب11ارب 81کروڑ24لاکھ روپے ہوگیا ۔گزشتہ روزمجموعی طور پر17کروڑ71لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جو پیر کی نسبت 1کروڑ60لاکھ شیئرز کم ہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت 22روپے کے اضافے سے بڑھ کر559.99روپے اور  اللہ وسایا ٹیکس کے حصص 16.25روپے کے

اضافے سے 341.25روپے ہوگئی جب کہ رفحان میظ اورنیسلے کے حصص کی قیمتوں میں باترتیب59.90روپے اور50روپے کی کمی ہوئی جس سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت 7251روپے اورنیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 8050روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے یونٹی فوڈز، کے الیکٹرک،فوجی فوڈز،سلک بینک،ہیسکول پٹرول، ٹی آر جی،

صدیق سنز ،کوٹ ادو پاور،ورلڈ کال ٹیلی کام اور فوجی فرٹیلائزر کے شیئرز نمایاں رہے ۔جبکہبین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں10ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونا500 روپے مہنگا ہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت10ڈالر کے اضافے سے

بڑھ کر1522ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گئی جس کے زیر اثرکراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت500روپے کے اضافے سے 88400ر وپے اوردس گرام سونے کی قیمت 430روپے کے اضافے سے بڑھ کر75790روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت1070روپے اوردس گرام کی قیمت917روپے مستحکم رہی۔

اورانٹر بینک مارکیٹ میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر بھی بڑھ گئی جب کہ سعودی ریال اور یو اے درہم کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں6پیسے کی کمی ہوئی

جس سے ڈالر کی قیمت خرید154.90روپے سے گھٹ کر154.84روپے اورقیمت فروخت155روپے سے گھٹ کر154.94روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 154.70روپے اور قیمت فروخت155روپے مستحکم رہی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید60پیسے کے اضافے سے 171.60روپے سے بڑھ کر172.20روپے اورقیمت فروخت70پیسے کے

اضافے سے 173.10روپے سے بڑھ کر173.80روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید1.50روپے کے اضافے سے201روپے سے بڑھ کر202.50روپے اور قیمت فروخت1.70روپے کے اضافے سے202.60روپے سے بڑھ کر204.30روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید 40.90روپے اور قیمت فروخت 41.20روپے مستحکم رہی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 41.90روپے اور قیمت فروخت 42.20روپے برقرار رہی ۔چینی یو آن کی قیمت خرید 21.80 مستحکم رہی اور قیمت فروخت22.80روپے سے بڑھ کر23روپے ہوگئی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…