کراچی(این این آئی)رواں مالی سال کے ابتدائی 5ماہ کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 63.62فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ(جولائی تانومبر2019)کے دوران موبائل فونز کی درآمدات 498.466ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں اسی عرصے کے دوران304.651ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔
اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے دوران درآمدات میں 193.815ملین ڈالر یعنی 63.62فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق نومبر2019 کے دوران درآمدات میں 150.29 فیصد اضافہ ہوا ہے اور نومبر 2019 میں درآمدات 110.725 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ نومبر2018 کے دوران 44.238ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔