پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

اسلام آباد میں ویلفیئر ٹرسٹ کے نام پر ٹیکس ہڑپ کرنے والے درجن سے زائد ہسپتالوں کی شامت آ گئی، ایف بی آر نے بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن) ایف بی آر نے ویلفئیر ٹرسٹ کے نام پر ٹیکس ہڑپ کرنے والے درجنوں نجی ہسپتالوں کو نوٹس جاری کردئیے ہیں،جڑواں شہروں سے 12سے زائد ہسپتالوں سے متعلق تما م تر شواہد اکٹھے کرنے کیساتھ ابتدائی نوٹسزجاری کر دیے گئے،۔حکومت کی جانب سے ٹیکس نیٹ میں نہ آنیوالے نجی ہسپتالوں کے خلاف سخت ترین اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ جڑواں شہروں میں

درجنوں نجی صحت کے مراکز ویلفئیر ٹرسٹ اور خیراتی اداروں کی آڑ میں ٹیکس ہڑپ کرتے ہیں ایک طرف تو حکومت کی جانب سے ملک کے اندر ریوینیو کے حوالے سے اصلاحات کی جا رہی ہیں جبکہ دوسری جانب پرائیویٹ ہسپتال دھڑلے پیسہ کماو ٹیکس بچاو مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں رجسٹرڈ نجی صحت کے مراکز لاکھوں روپے یومیہ کما رہے ہیں جبکہ اپنی آمدن اور اثاثوں کے مطابق ٹیکس ادا نہیں کروا رہے واضح رہے بیشتر پرائیویٹ ہسپتال جو کہ اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہیں وہیں انہی اداروں کے مالکان نے راولپنڈی کے اندر رفاعی ادارے /ویلفیئر ٹرسٹ رجسٹرڈ کروا رکھے ہیں۔زرائع کے مطابق اسلام آباد کے اندر بڑے پیمانے پر کمائی کرنے والے پرائیویٹ ہسپتال ان رفاعی اداروں کے نام پر اپنا ٹیکس معاف کروا دیتے ہیں اور کچھ اپنی آمدن کی نسبت کم ٹیکس جمع کروا رہے ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے بنائی گئی عوامی شکایت پورٹل پرٹیکس چوری کرنے والے پرایؤیٹ ہسپتالوں اور رفاعی اداروں کے نام پر ٹیکنیکل انداز میں اپنے ٹیکس معاف کروا دینے والے اداروں کے حوالے سے شکایت موصول ہوئی تھی جس پر ایف بی آر نے ایکشن لیتے ہوئے جڑواں شہر میں کام کرنے والی علی میڈیکل سینٹر سمیت درجنوں پرائیویٹ ہسپتالوں کو اپنی آمدن اور اثاثوں کے مطابق ٹیکس جمع کروانے کے لیے

نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہیکہ رواں ہفتہ راولپنڈی سے پانچ اور چار اسلام آباد کے ٹرسٹ کے زیر سایہ چلنے والے ہسپتالوں کو نوٹس جاری ہونیکا امکان ہے۔ ایک طرف ماہانہ کروڑوں روپے کمانے والے یہ ادارے جہاں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں رہیں وہیں اپنے کاروبار کو دن بدن بڑھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔رفاہی فلاحی اداروں میں لوگ دل کھول کر

چندہ بھی جمع کرواتے ہیں۔ر فاعی و خیراتی اداروں اور ہسپتالوں میں لوگوں سے زکوٰۃ خیرات امداد اور فنڈز وغیرہ اکٹھے کر کے کچھ ادارے پر خرچ کرتے ہیں اور باقی ادارے کے ملازمین (جن میں بیشتر اپنے لوگ ہی ہوتے ہیں) کی تنخواہوں یا اخراجات پر صرف کردیتے ہیں جبکہ پرایؤیٹ ہسپتالوں میں کمائی جانے والی رقم بچا لی جاتی اور اور ویلفئیر ٹرسٹ کے نام ٹیکس معاف کروا لیا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…