کراچی (این این آئی)پاکستان کی نمبر1 مارکیٹ پلیس، OLX نے بینک الفلاح کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے قیام کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد کار اور رئیل اسٹیٹ کی مارکیٹ کو فروغ دینے کی غرض سے فنانسنگ کرنا اور OLX پر فنانسنگ ویجٹ (financing widget)فراہم کرنا ہے۔اس سلسلے میں دونوں اداروں کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پردستخط کرنے کی تقریب، لاہور میں، OLX کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی۔
اس شراکت کے ذریعے OLX کے کسٹمرز اس قابل ہو سکیں گے کہ وہ بینک الفلاح کی جانب سے پیش کیے گئے آٹو اور ہوم فنانسنگ پیکیجز کے لیے درخواست دے سکیں اور فوری طور پر کوٹینشن حاصل کر سکیں۔مفاہمت کی یادداشت پر بینک الفلاح کی جانب سے ہیڈ آف کنزیومر فنانس، عارف رضا اور OLX کی جانب سے اِس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، بلال باجوہ نے دستخط کیے۔ اس وینچر کے ذریعے آن لائن کار اور رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں بینک الفلاح کی آؤٹ ریچ میں اضافہ ہوگا اور خریداری کا سفرخودکار ہو جائے گا۔ دونوں کمپنیوں کی مشترکہ مہارت سے کسٹمرز کے لیے وقت کی بچت، الجھنیں کم کرنے کے علاوہ بلا رکاوٹ خریداری اور فنانسنگ ہو سکے گی۔دستخط کرنے کی تقریب میں بینک الفلاح کے بزنس ہیڈ، اَن سیکیورڈ بزنس سیگمنٹ، سید محمد آصف، ہیڈ آف سیکیورڈ پروڈکٹ منیجمنٹ، محمد وقاص رانا، ہیڈ آف سیکیورڈ پورٹ فولیو، محمد شفیق نواز، نیشنل سیلز منیجر، آٹو لون، جاوید عامر، منیجر پروڈکٹ ڈیویلپمنٹ، آٹو لون،احمد حسن، منیجر آٹو لون پروڈکٹ منیجمنٹ عادل زیدی جبکہ OLX کی جانب سے ہیڈ آف سیلز، فرحان خان، مونیٹائزیشن منیجر، وحید ابراہیم اور منیجر،ڈیجیٹل سیلز اینڈ پارٹنرشپس، محمد انوار خواجہ نے شرکت کی۔