کراچی (این این آئی)ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 6کروڑ3لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں زرمبادلہ کے ذخائر گھٹ کر17ارب59کروڑ52لاکھ ڈالر ہوگئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعداد وشمار کے مطابق 20دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت ایک کروڑ 44لاکھ ڈالر کے اضافے سے بڑھ کر10ارب90کروڑ73لاکھ ڈالر ہوگئے جب کہ اس کے مقابلے میں دیگر کمرشل بینکوں
کے ذخائرمیں 7کروڑ47لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر گھٹ کر6ارب68کروڑ79لاکھ ڈالر ہوگئے اور مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 6کروڑ3لاکھ ڈالر کی کمی سے17ارب59کروڑ52لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کے تحت 45کروڑ24لاکھ ڈالر کی دوسری قسط وصول ہوگئی ہے جس کو2جنوری کو ختم ہونے والے اگلے ہفتہ وار پورٹ میں شامل کیا جائے گا۔