اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے ڈومور کا مطالبہ کر دیا، حکام نے بڑی یقین دہانی کرا دی

datetime 23  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے ایف بی آر حکام کو ریونیوشارٹ فال کو پورا کرنے کیلئے اقدامات کرنے پر زوردیا۔اگلے مالی سال کیلئے بجٹ کی تیاری کا عمل شروع کردیا جائے گا۔ غیر ضروری ٹیکس چھوٹ و رعایات ختم کی جائیں گی اور ٹیکس نیٹ بڑھایا جائیگا۔ دسمبر کیلیے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 508 ارب 45کروڑ10 لاکھ روپے ہے ہدف حاصل کرنے کے حوالے سے تیار لائحہ عمل سے آئی ایم ایف کو ایف بی آر کی جانب سے یقین دہانی۔

زرائع کے مطابق ایف بی آر کے اعلی حکام نے وڈیوکانفرنس پر واشنگٹن میں معلومات کا تبادلہ کیا۔آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے ایف بی آر حکام کو ریونیوشارٹ فال کو پورا کرنے کیلیے اقدامات کرنے پر زوردیا گیا۔ایف بی آر کیا اعلی حکام نے آئی ایم ایف کی ٹیم کو آگاہ کیا کہ اضافی ریونیو اکٹھا کرنے کے لئے اقدامات کیے گئے ہیں اور ایف بی آر کی طرف سے کی جانے والی کاوشوں کے نتیجے میں رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے اقتصادی اعدادوشمار حوصلہ افزا ہیں۔آئی ایم ایف حکام کو بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ دسمبر کے لئے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 508 ارب 45کروڑ10 لاکھ روپے حاصل کرنے کے لئے تمام فیلڈ فارمشنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ نہ صرف رواں ماہ کے ہدف کے حصول کو یقینی بنایا جائے بلکہ پچھلے شارٹ فال میں کمی لانے کے لئے اضافی ریونیو بھی اکٹھاکیا جائے۔ملکی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے ساتھ ساتھ ریونیو گروتھ میں بھی اضافہ ہوا ہے اور توقع ہے کہ رواں مالی سال دسمبر میں ریونیو گروتھ مزید بڑھے گی، ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں جبکہ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے سے متعلق معاہدے پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے، ملک بھر میں تاجر نمائندوں پر مشتمل کمیٹیاں قائم کی جارہی ہیں اور کمیٹیوں کے دائرہ کار پر مشتمل ٹی او آر جاری کردیے گئے ہیں جبکہ ایف اے ٹی ایف کی شرائط دہشتگردوں کی مالی معاونت

اور منی لانڈرنگ کی صورت میں دہشتگردی کیخلاف عالمی جنگ کے حوالے سے پاکستان حکومت ایف بی آر کی پالیسیوں سے آگاہ کیا۔ ایف بی ار نے تمام بینکوں کے ساتھ کئے گیے ڈیٹا شئیرنگ کے معاہدے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ذرائع نے بتایا ہے کہ کہ وزارت خزانہ اور ایف بی آر کی جانب سے ایم ایف حکام کو بتایا گیا ہے کہ آئندہ ماہ سے اگلے مالی سال کیلیے بجٹ کی تیاری کا عمل شروع کردیا جائے گا اور اگلے بجٹ میں بھی غیر ضروری ٹیکس چھوٹ و رعایات ختم کی جائیں گی اور ٹیکس نیٹ بڑھایا جائیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…