جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

ملک میں کینو کی پیداواردیر پھلوں کے مقابلہ میں کتنی ہے؟ پاکستان  سنگترے پیدا کرنے والے دس بڑے ممالک میں شامل

datetime 22  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان سنگترے پیدا کرنے والے دس بڑے ممالک میں شامل ہے۔ ملک میں کینو کی پیداوار دیگر ترشاوہ پھلوں کے مقابلہ میں 80فیصد زائد ہے۔ کینو کی برآمدات میں اضافہ کیلئے عالمی معیار کی فوڈ گریڈ پیکنگ کی ضرورت ہے۔ معروف تجزیہ کار  کی  رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کا شمار سنگترے پیدا کرنے والے دنیا کے دس بڑے ممالک میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کئی اقسام کے ترشاوہ پھل پیدا کئے جاتے ہیں تاہم کینو کی پیداوار دیگر ترش پھلوں کے مقابلہ میں

80فیصد زائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مالٹا، گریپ فروٹ اور کینوں کی کئی اقسام پیدا کی جاتی ہیں جن میں بیج نہیں ہوتے یا انتہائی کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فروٹس ذائقہ کے حوالے سے دنیا بھر میں پسند کئے جاتے ہیں تاہم عالمی منڈیوں میں بہتر مقام حاصل کرنے کیلئے پھلوں کی پیکنگ اور انہیں مارکیٹ میں پیش کرنے کا طریقہ انتہائی اہم ہے۔ کینو کی برآمدات میں اضافہ کیلئے برآمدکنندگان کو عالمی معیار کے مطابق فوڈ گریڈ پیکنگ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…