کراچی(این این آئی) حکومت کے معاشی صورتحال میں بہتری کے دعوے اپنی جگہ لیکن شائد بہتری ابھی حکومتی ایوانوں تک ہی ہوئی ہے، صنعتوں تک اس کے اثرات ابھی نہیں پہنچے، مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار گزشتہ سال سے چھ اعشاریہ پانچ فیصد کم رہی۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں مجموعی طور پر گزشتہ سال سے 6.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، اکتوبر کی پیداوار گزشتہ سال اکتوبر سے 8 فیصد کم رہی، رپورٹ کے مطابق مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران انفرادی طور پر 55 بڑی صنعتوں کی پیداوار گذشتہ سال کے مقابلے میں 43 فیصد تک کم رہی۔مختلف سیکٹرز کی بات کی جائے تو رواں مالی سال آٹو سیکٹر کی پیداوار میں پہلے سے 36 فیصد کمی دیکھی گئی، لوہے اور اسٹیل کی پیداوار میں 15 فیصد، پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 14 فیصد اور فارما سیوٹیکل سیکٹر کی پیداوار میں پہلے کے مقابلے میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔کیمیکلز اور الیکٹرونکس سیکٹر کی پیداوار میں 9 فیصد، خوراک اور مشروبات کی تیاری میں ساڑھے 8 فیصد کمی رہی، اس دوران فرٹیلائزر، انجنئیرنگ اور ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوار میں اضافہ دیکھا گیا، ملک کی مجموعی صنعتی پیداوار میں بڑی صنعتوں کا حصہ 80 فیصد کے قریب ہے۔ حکومت کے معاشی صورتحال میں بہتری کے دعوے اپنی جگہ لیکن شائد بہتری ابھی حکومتی ایوانوں تک ہی ہوئی ہے، صنعتوں تک اس کے اثرات ابھی نہیں پہنچے، مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار گزشتہ سال سے چھ اعشاریہ پانچ فیصد کم رہی۔