بدھ‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2024 

اسٹاک مارکیٹ میں شدید ترین مندی، سرمایہ کار سر پکڑ کر بیٹھ گئے، اربوں ڈوبا بیٹھے، روپیہ ڈالر کے مقابلے میں تگڑا، سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

datetime 21  دسمبر‬‮  2019

کراچی (این این آئی)گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ شدید ترین کاروباری اتار چڑھاؤکا شکار ہونے کے بعد مندی کی زد میں رہی اور کے ایس ای100انڈیکس40900پوائنٹس سے گھٹ کر40800پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مندی کے سبب ایک ہفتے کے دوران سرمایہ کاروں کے56ارب روپے ڈوب گئے جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 79کھرب روپے سے کم ہو کر78کھرب روپے کی سطح پر آگیا اور زیر تبصرہ مدت میں 56.57فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ور 3دن کی تیزی میں انڈیکس1029.69پوائنٹس بڑھ گیا تاہم 2دن کی مندی سے انڈیکس1113.29پوائنٹس لوز کر گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ کا رجحان منفی ہو گیا۔اسٹاک ماہرین کے مطابق مثبت معاشی اشاریوں اور آنیوالی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی کی توقعات پر مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی نئی سرمایہ کاری جیسے عوامل کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی کے اثرات دیکھے گئے۔تاہم خصوصی عدالت کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت دینے کے فیصلے کے بعد مختلف قیاس آرائیوں اور سیاسی افق پر غیر یقینی صورتحال سے سرمایہ کاروں میں بے چینی پائی گئی جس کی وجہ سے انہوں نے حصص کی آف لوڈنگ کو ترجیح دی،حکومت کی جانب سے گیس ٹیرف میں اضافے کے بھی منفی اثرات مارکیٹ پر مرتب ہوئے لسٹد یوریا فرٹیلائزر اور کیمیکل سمیت مختلف شعبوں کے حصص کی فروخت سے انڈیکس کے پوائنٹس کم ہو گئے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں 83.6پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 40916.59پوائنٹس سے کم ہو کر40832.99پوائنٹس ہو گیا اسی طرح کے ایس ا ی آل شیئرز 29320.16پوائنٹس سے کم ہو کر29118.20پوائنٹس ہو گیا تاہم کے ایس ای30انڈیکس 37.21پوائنٹس کے اضافے سے 18619.27پوائنٹس سے بڑھ کر18656.48پوائنٹس پر بند ہوا۔گذشتہ ہفتے مارکیٹ کے سرمائے میں 56ارب73کروڑ27لاکھ54ہزار987روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی

جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 79کھرب2ارب 42کروڑ24لاکھ56ہزار187روپے سے گھٹ کر78کھرب45ارب68کروڑ97لاکھ1ہزار200روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر42055.92پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے اثرات غالب آنے سے انڈیکس ایک موقع پر40430.09پوائنٹس کی کم سطح تک گر گیا تھا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ17ارب روپے مالیت کے41کروڑ 22لاکھ 85ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم8ارب روپے مالیت کے18کروڑ7لاکھ6ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر1849کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے715کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،1046میں کمی اور88کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے حیسکول پیٹرول(آر)،یونٹی فوڈز لمیٹڈ،سوئی سدرن گیس،فوجی فوڈز لمیٹڈ،پاک انٹر نیشنل بلک،بینک آف پنجاب،فیصل بینک،میپل لیف،کے الیکٹرک لمیٹڈ،حیسکو پیٹرول،پاک الیکٹرون،ورلڈ کال ٹیلی کام،پاک پیٹرولیم،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ،پی ایس او،اینگرو پولیمر،جہانگیر صدیق کمپنی،فوجی سیمنٹ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ،سوئی سدرن گیس اورپائینیر سیمنٹ سر فہرست رہے۔گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر17پیسے سستا ہو گیا جس سیڈالر کی قیمت خرید 155.05روپے سے کم ہو کر154.88روپے اور قیمت فروخت155.15روپے سے کم ہو کر154.98روپے پر آ گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 40پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 154.40روپے سے بڑھ کر154.70روپے اور قیمت فروخت 154.70روپے سے بڑھ کر155.10روپے پر جا پہنچی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر80پیسے گھٹ گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 171.20روپے سے کم ہو کر170.50روپے اور قیمت فروخت172.80روپے سے کم ہو کر172روپے پر آ گئی جبکہ5.40روپے کی ریکارڈ کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید205.20روپے

سے کم ہو کر200روپے اور قیمت فروخت207روپے سے کم ہو کر201.60روپے ہو گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق گذشتہ روز مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 20پیسے کا اضافہ ہوا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب20پیسے اور30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 1ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستا ن سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا2ڈالر مہنگا ہو اتاہم اسی مدت میں ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا1150روپے اور دس گرام سونا985روپے مہنگا ہو گیا۔ایسوسی ایشن کے مطابق گذشتہ روز عالمی صرافہ مارکیٹ میں 1ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1478ڈالر ہو گئی جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں گذشتہ روز 350روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت350روپے اور دس گرام سونے کی قیمت985روپے بڑھ گئی۔

موضوعات:



کالم



ٹینگ ٹانگ


مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…