لاہور(این این آئی) لاہور چیمبر آف کامر س کی کنوینر اسٹینڈنگ کمیٹی برائے خو اتین تر قی تبسم انوار وھرہ نے کہاہے کہ پاکستانی معیشت میں دن بد ن بہتر ی آنا شروع ہو چکی ہے، غیر ملکی سرمایہ کارپوری آ ب و تا ب کے سا تھ ملک میں انڈسٹری لگانے میں مصرو ف ہے، غیر ملکی سرما یہ کارو ں نے پاکستان کا رخ کر لیاہے ان شاء اللہ جلد ملک معا شی طور پر مستحکم ہو جائے گا۔ ان خیالا ت کااظہار
نے تحریک انصاف کی خو اتین رہنما ؤ ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ سا بق حکمرانو ں نے ملک کو بے دردی سے لو ٹا جس کا خمیازہ آ ج پور ی قوم بھگت رہی ہے۔ تحریک انصا ف حکومت خو اتین کو با اختیار بنانے کیلئے بھر پور عملی کو شش کررہی ہے، پاکستان کی تر قی کے سفر میں خواتین کے کردار کو کسی صور ت فرامو ش نہیں کیاجا سکتا۔