اسلام آباد( آن لائن )جاپان پاکستان سے 14 مختلف شعبوں کیلئے ہنرمند افرادی قوت درآمد کرے گا۔ سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی معاون سید ذوالفقار عباس بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جاپان میں افرادی قوت کی درآمد سے پاکستانی کارکنوں کو تعمیرات، انفارمیشن ٹیکنالوجی
، نرسنگ، مینوفیکچرنگ، انجینئرنگ اور دیگرشعبوں میں کام کرنے کے مواقع فراہم ہونگے۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک تجارت، سیاحت اور افرادی قوت سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں جس سے زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کیلئے جاپان میں روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔