سرگودھا(این این آئی)گندم کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے چکی آٹا مزید 5 روپے مہنگا ہو جانے سے 55 روپے کلو فروخت ہونے گا۔انتظامیہ سب اچھا کے نام پر مصنوعی مہنگائی کو روکنے میں بے بس نظر آنے لگی۔زرائع کے مطابق سرگودھا غلہ منڈی میں گندم کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے چکی آٹا کی قیمت میں مزید 5 روپے اضافہ سے آٹا 55 روپے کلو فروخت ہونے لگاموجودہ حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی چکی آٹا کی قیمت 40 روپے سے
44 روپے کلو ہوئی جس میں گزشتہ دنوں 6 روپے اضافہ سے 50 روپے تک پہنچی تو عوام کی چیخیں نکل گئی تو انتظامیہ نے مصنوعی مہنگائی کے تدارک کیلئے کاغذی دعوے کئے اور ناقص حکمت عملی اپنائی جس کے باعث چکی آٹا کی قیمت میں مزید 5 روپے کے اضافہ سے 55 روپے کلو ہو گئی ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ صرف زبانی کلامی سب اچھے کے بہانے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھاتے ہوئے ان سے دو وقت کی روٹی چھین لینے کے در پے ہے۔