بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

معیشت بارے حکومتی اقدامات اثر دکھانے لگے، 5 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری میں حیرت انگیز اضافہ، اسٹیٹ بینک نے اعداد و شمار جاری کردیے

datetime 19  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)مالی سال 2020 کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 78فیصد کا نمایاں اضافہ نظر آتا ہے اور اس 5ماہ کے دوران 85کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاری کی یہ رقم 2بڑی موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے اپنے لائسنس کی تجدید کے تحت فیس کی مد میں دی گئی

جبکہ ایک اور بین الاقوامی آئن لائن ادائیگی کی سہولت فراہم کرنے والی کمپنی کی جانب سے انفرااسٹرکچر کے لیے کی گئی سرمایہ کاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق مقامی منصوبوں میں گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران 47 کروڑ 73 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔اس حوالے سے بات چیت میں اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سیکریٹری جنرل محمد عبدالعلیم نے بتایا کہ اس وقت پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور زونگ(چائنا موبائل)اور ٹیلی نور کی جانب سے اپنے لائسنسوں کی تجدید کے لیے فیس جمع کرائی گئی تھی جبکہ اینٹ فنانسل سروسزگروپ (علی پے، چین)کی جانب سے پاکستان میں آن لائن ادائیگی کا نظام متعارف کرانے کے لیے انفرااسٹرکچر کی مد میں سرمایہ کاری کی گئی ہے۔الفابیٹا کور کے چیف ایگزیکٹو خرم شہزادنے اس ضمن میں بتایاکہ چائنا موبائل نے لائسنس کی تجدید کے لیے 23 کروڑ ڈالر جمع کرائے ہیں اور اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے رقم موصول ہونے کی تصدیق دسمبر کے پہلے ہفتے کردی تھی۔اسی طرح اینٹ فنانشل سروسز نے اپنی سرمایہ کاری کی دوسری قسط کی مد میں 7کروڑ ڈالر نومبر کے آخر میں ادا کیے جبکہ ٹیلی نار پاکستان نے اپنے لائسنس کی جزوی تجدید نو کے لیے 22 کروڑ 46 لاکھ ڈالر ادا کیے۔خرم شہزاد نے بتایا کہ رواں مالی سال کے اختتام تک امید ہے کہ بیرونی براہ راست سرمایہ کاری ڈیڑھ سے دو ارب ڈالر کے درمیان ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…