لاہور (آن لائن) سوئی نادرن گیس کمپنی نے کمپین کے 90 فیصد عام گھریلو صارفین پر گیس بم گرا دیا ہے۔ جس کے نتیجے میں سوئی نادرن گیس کمپنی نے گیس کے عام گھریلو صارفین جن کی تعداد لاکھوں میں ہے یہ ٹیرف میں 200 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ جو گیس کے تندورو پر روٹی لگانے والے تندورو پر بھی لاگو ہوگا۔ کمپنی کے اس فیصلے کے بعد تندورو پر روٹی کی قیمت میں بھی اضافہ کا امکان ہے سوئی نادرن گیس کمپنی اس سے قبل گیس کے نرخوں میں 333 فیصد پہلے ہی اضافہ کر کے گیس کے
عام گھریلو صارفین پر 2 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال چکی ہے سوئی نادرن گیس کمپنی کے نئے ٹریف کے مطابق گیس کے 50 یونٹ استعمال کرنے والے عام گھریلو صارفین جنہیں کمپنی 121 روپے کا بل بھیجتی تھی نئے ٹریف کے تحت ان صارفین کو 380 روپے ادا کرنے پڑیں گے۔ اسی طرح 410 روپے کا بل ادا کرنے والے صارفین کو 1600 روپے کا بل ادا کرنا پڑے گا۔ جبکہ 1200 روپے بل ادا کرنے والے صارفین کو 1800 روپے بل ادا کرنا پڑے گا۔ (اے ملک)