اسلام آباد( آن لائن )چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ کے تحت گوادر میں ہسپتال اور ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق 210 ملین چینی گرانٹس سے گوادر میں ہستپال تعمیر کیا جائے گا۔چائنہ ایڈ اینڈ ٹیکنیکل ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ 87 ملین یوآن کی لاگت سے 2 سال
کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ گوادر میں ہسپتال کی تعمیر سے علاج معالجہ کی تمام سہولتیں دستیاب ہوں گی۔ چین کے تعاون سے اس ٹیکنیکل سنٹر اور ہسپتال کی تعمیر سے پاک چین دوستی کی اعلی مثال ہے۔ ان منصوبوں سے ہنر مند افراد پیداہونے کے ساتھ ساتھ ہزاروں کی تعداد میں لوگوںکو روزگار ملنے کے ذرائع بھی پیداہوں گے۔