پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پی آئی اے میں مالی بے قاعدگیوں اور خواتین عملے کو ہراساں کرنے کا انکشاف، ریکارڈ طلب کر لیا گیا

datetime 16  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان آڈٹ اینڈ اکانٹس نے پی آئی اے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کی غیر قانونی تعیناتی، ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کو اضافی الائونس اور خواتین عملے کو ہراساں کرنے کے انکشاف کے بعد چھان بین شروع کردی ہے۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن میں

اعلی ترین انتظامی سطح پر بے قاعدگیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے جس پر پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس نے ایوی ایشن ڈویژن سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ائیرمارشل ارشد ملک کی بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے تعیناتی پر قوانین کی خلاف ورزی کی گئی، پاک فضائیہ سے ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کو غیر قانونی طور پر اضافی لاکھوں روپے کے الانس اور فوائد دئیے گئے اور پی آئی اے ملازمین کو نظر انداز کیا گیا، اسی طرح پی آئی اے مدینہ اسٹیشن پر جعلی ڈگری کے باوجود ایک افسر کو تعینات کیا گیا اور اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ پی آئی اے کی خاتون اہلکار کو ہراساں کیا گیا۔اس حوالے سے پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس نے ایوی ایشن ڈویژن کے سامنے 7 معاملات پر سوال اٹھائے ہیں، پاکستان آڈٹ 17 دسمبر سے پی آئی اے ریکارڈ کا آڈٹ شروع کرے گا۔پی آئی اے کے ترجمان نے اس ضمن میں بتایا کہ پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس کے حکام کے ساتھ اس معاملے پر بات ہورہی ہے، پی آئی اے تمام ریکارڈ آڈٹ ٹیم کو فراہم کردے گی۔‎

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…