جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

پاک ایران سرحدی تجارت کی سطح ایک ارب ڈالر تک پہنچ گئی جو جلد کتنے ارب ڈالر ہو جائے گی؟بڑی خوشخبری سنا دی گئی

datetime 15  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان سرحدی تجارت کی سطح ایک ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو جلدپانچ ارب ڈالر ہوجائے گی، دو طرفہ تجارت کے فروغ کیلئے دونوں ممالک کو بارٹر سسٹم اور مقامی کرنسی میں لین دین کر نا ہو گا،

گوادر اور چابہار بندرگاہیں تجارتی تعلقات کو فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تہران چیمبر آ ف کامر س کے چیئرمین مسعود خانساری کی قیادت میں ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ خطے میں توانائی شعبے میں اجتماعی تعاون کیلئے ایران کے ساتھ موجودہ گیس منصوبے کی جلد تکمیل ناگزیر ہے کیونکہ ایرانی گیس منصوبہ 750 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی کی صلاحیت رکھتا ہے لہٰذااس منصوبے کو تیزی کی بنیاد پر 24 مہینوں میں کیا جاسکتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان بینکاری چینل کا فقدان تجارتی تعلقات کی توسیع کی اہم رکاوٹ ہے جس کو دور کرنے کیلئے اب عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے ایران کے ساتھ تفتان، پنجگور، مند اور گبد میں سرحدی مارکیٹوں کی تعمیر میں تیزی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دو نوں اطراف کی مقامی تجارت کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ تجارت میں اضافے کیلئے ایران نا ن ٹریڈ بیئریرز کے خاتمے کیلئے ضروری اقدامات کرے،پاکستان ایران کو گندم، چینی، چاول اور پھلوں کی برآمد میں اضافہ کر سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گاڑیوں اور ٹرکوں پر عائد ٹیکس اور شاہراؤں کے ٹیکسوں کو ختم کیا جانا چاہیے اس سے سرحدی نقل و حمل اور تجارتی سہولیات حاصل ہوں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…