مہنگائی کنٹرول کرنے کے تمام دعوے دھرے کے دھرے ،جانتے ہیں ایک سال کے دوران کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا؟

4  دسمبر‬‮  2019

کراچی(این این آئی)وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں 16.53 فیصد اضافہ ہوا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق نومبر میں افراطِ زر کی شرح میں نومبر 2018 کے مقابلے میں 12.28 فیصد اضافہ ہوا۔

جب کہ اکتوبر 2019 کے مقابلے میں مہنگائی 1.20 فیصد بڑھ گئی ہے اور کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں ایک سال کے دوران 16.53 فیصد اضافہ ہوا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق گندم 18 فیصد، آٹا 17.41 فیصد، گوشت کی قیمت 10.40فیصد، مرغی 11.98 فیصد، مچھلی 11.33 فیصد، تازہ دودھ 8.11 فیصد مہنگا ہوا جب کہ خوردنی تیل 14.12 فیصد اور گھی کی قیمت میں 16.47 فیصد اضافہ ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق مسور کی دال کی قیمت 18.20 فیصد، مونگ کی دال 56.89 فیصد، ماش کی دال 35.13 فیصد اور چنے کی دال 15 فیصد مہنگی ہوئی، ایک سال میں پیاز کی قیمت 159 فیصد اور ٹماٹر کی قیمت میں 376 فیصد کا اضافہ ہوا جب کہ دیگر تازہ سبزیاں بھی 37.73 فیصد مہنگی ہوگئیں۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال کے دوران مکانات کے کرائے 9.68 فیصد بڑھ گئے، بجلی کے بلوں میں اوسطا 3.68 فیصد، گیس کے نرخ 13.43 فیصد اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 30.90 فیصد اضافہ ہوا۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک سال کے دوران ادویات کی قیمت میں 10.74 فیصد، طبی آلات کی قیمت 7.21 فیصد اور ڈاکٹروں کی فیس میں 13.33 فیصد اضافہ ہوا جب کہ لیبارٹری ٹیسٹ کی فیسوں میں 7.52 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اسی طرح موٹر وہیکل ٹیکس، پیٹرول اور گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات 7.21 فیصد تک بڑھ گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…