اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

جنوبی کوریا کی گاڑیاں تیار کرنے والی بڑی کمپنی نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) نشاط گروپ اور جنوبی کوریا کی گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی ہنڈائی نشاط موٹرز پاکستان میں گاڑیاں تیار کرنے والے اپنے پلانٹ کی توسیع پر مزید 230ملین ڈالر سرمایہ کاری کرے گی جس سے 2023ء تک ہنڈائی نشاط موٹرز کی پیداوار 30ہزار یونٹس سالانہ تک بڑھ جائیگی۔

ہنڈائی نشاط موٹرز کے جنرل منیجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ عباد جمال نے کہا ہے کہ 2017ء میں ہنڈائی موٹرز نے نشاط گروپ کے اشتراک سے فیصل آباد کے قریب گاڑیاں تیار کرنے کیلئے پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا تھا اور ابتدائی طور پر 150 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے پلانٹ کو تعمیر کا کام مکمل کیا گیا ہے جس کی سالانہ پیداواری استعداد 15 ہزار یونٹس ہے۔انہوں نے کہا کہ ہنڈائی نشاط موٹرز اپنی پیداوار میں اضافہ کیلئے 2023ء تک مزید 230 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی جس سے پیداوار سالانہ 30ہزار یونٹس تک بڑھ جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی صارفین کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے اور عالمی معیار کے مطابق گاڑیوں کی تیاری پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…