لاہور(این این آئی)اندرون اوربیرون ملک سے آنے اورجانے والی 7پروازیں منسوخ جبکہ 3تاخیر کا شکار رہیں۔دوحہ جانے والی پرواز پی کے 289،ابوظہبی جانے والی پرواز پی کے 263،اسلام آباد سے آنے والی پرواز پی کے 385،کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 312،کراچی جانے والی پرواز پی کے 313،کراچی سے آنے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 404اورکراچی جانے والی پرواز
پی 405منسوخ ہوگی ۔علاوہ ازیںملتان،فیصل آباد،راولپنڈی کراچی اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہونے سے مسافر شدید مشکلات سے دوچار رہے ۔ پاک بزنس ایکسپریس 2 گھنٹے 40 منٹ ،اکبر ایکسپریس ،کراچی ایکسپریس ڈھائی ،ڈھائی گھنٹے ،علامہ اقبال ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ ،جعفر ایکسپریس ڈیڑھ ،ڈیڑھ گھنٹہ جبکہ فرید ایکسپریس ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی۔