جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاک چین اقتصادی راہداری کئی عالمی طاقتوں کو ہضم نہیں ہورہی ، صدر ایران پاک فیڈریشن

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ سی پیک صرف پاکستان نہیں بلکہ پورے خطے کی اقتصادی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے، منصوبے کی تکمیل سے معاشی سر گرمیاں بڑھیں گی جس سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔

اور ہم مضبوط و مستحکم معیشت سے ہمکنار ہو کر ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہوں گے ۔اپنی رہائشگاہ پر مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کئی عالمی طاقتوں کو ہضم نہیں ہورہی یہی وجہ ہے کہ وہ مختلف حیلوں اور بہانوں سے اس منصوبے کو ناکام بنانے کی سازشوں میں مصروف ہیں،امریکی نائب وزیر خارجہ کا منصوبے کو متنازعہ بنانے کیلئے حالیہ بیان بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے،سی پیک پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے اس لئے اس کو سبوتاژ کرنے کا ہر حربہ آزمایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کی ترقی اوراستحکام بھلا کیسے ہضم ہو سکتا ہے اس لئے ہمارے اس مکار دشمن نے اپنی تمام تر سازشوں کا رخ سی پیک کی جانب موڑ دیا اور اسے سبوتاژ کرنے کے جنون میں مبتلا ہے۔ اس مقصد کیلئے اس نے امریکہ کو اپنا ہمنوا بنایا جس کے اس خطے میں اپنے بھی توسیع پسندانہ عزائم ہیں۔ اس طرح امریکہ اور بھارت الگ الگ بھی اور مشترکہ طور پر بھی سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…