لاہور(این این آئی ) پاکستانی کپیٹل مارکیٹس میں غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافے کارجحان ریکارڈ کیا جارہا ہے اور ٹی بلزمیں غیرملکی سرمائے کا حجم ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔پاکستانی حکومتی بانڈزمیں غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق غیرملکیوں کی ٹی بلزمیں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا، یکم جولائی سے اب تک غیرملکی سرمایہ کاروں نے ایک ارب 7کروڑ20
لاکھ ڈالرکے ٹی بلزخریدے، سرمایہ کاروں میں بڑی تعداد امریکی اوربرطانوی مالیاتی اداروں کی ہے۔صرف نومبرمیں ٹی بلزمیں غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 63کروڑ10لاکھ ڈالررہا ، شرح سود میں اضافے اور مارکیٹ بیسڈ ایکس چینج ریٹ کے باعث ٹی بلزغیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ہوگئے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹی بلز میں سرمایہ کاری کا حجم 2ارب ڈالر سے تجاوز کر جانے کا امکان ہے۔