پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

حکومتی کوششوں کے باوجود ٹماٹر کی بلند پرواز کو نہ روکا جا سکا،سرکاری سطح پر قیمت 20روپے اضافے سے 210روپے فی کلو تک پہنچ گئی ، جانتے ہیں اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر فی کلو کتنے میں بکنے لگا؟

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

لاہور( این این آئی)حکومتی کوششوں کے باوجود ٹماٹر کی بلند پرواز کو نہ روکا جا سکا، سرکاری سطح پر ٹماٹر کی قیمت20روپے اضافے سے 210روپے فی کلو تک پہنچ گئی جس کی وجہ سے گراں فروشوں نے اوپن مارکیٹ میں 300سے320روپے فی کلو فروخت جاری رکھی۔

برائلر گوشت کی قیمت مزید 3روپے کمی سے 193روپے فی کلو رہی ۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری افسران کے متحرک نہ ہونے کی وجہ سے گراں فروشوں کی جانب سے عوام کا استحصال جاری ہے اور آج بھی عوام کو اوپن مارکیٹ میں کوئی بھی سبزی سرکاری نرخنامے کے مطابق دستیاب نہ ہو سکی ۔ آلو کچا چھلکا سرکاری نرخنامے 57روپے کی بجائے 60سے 65 روپے ،آلو شوگر فری 45کی بجائے50،آلو سٹور32کی بجائے40،پیاز 76کی بجائے90سے 100،ٹماٹر 210کی بجائے 300سے 320،لہسن دیسی 236کی بجائے280سے 300روپے ،لہسن چائنہ 248کی بجائے300سے 310،ادرک چائنہ289کی بجائے340سے 350،بینگن36کی بجائے40 سے 45،کھیرا فارمی 48کی بجائے50سے55،کریلے54کی بجائے 65سے 70،پالک فارمی 20کی بجائے25سے28،ٹینڈے دیسی 52کی بجائے سے 60سے 65،پالک دیسی 30،لیموں چائنہ52کی بجائے60سے 65،میتھی40کی بجائے50سے 60،لہسن ایرانی190روپے مقرر کی گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں 240سے260روپے ،بند گوبھی56کی بجائے65سے70،پھول گوبھی 44کی بجائے 60روپے،گھیا کدو 32کی بجائے50،شلجم 27کی بجائے45سے50،سبز مرچ 175کی بجائے200سے220،شملہ مرچ 220کی بجائے240سے250،اروی58کی بجائے65سے70،بھنڈی83کی بجائے90سے 95،مٹر81کی بجائے100،مولی 14کی بجائے20،گھیا توری 76کی بجائے80سے85،گاجر دیسی 42کی بجائے50،گاجر چائنہ44کی بجائے50،پھلیاں63کی بجائے70سے 75،ساگ 26 جبکہ مونگرے 83کی بجائے95سے100روپے فی کلو فروخت ہوئے۔علاوہ ازیں برائلر گوشت کی قیمت مزید3روپے کمی سے 193روپے، زندہ برائلر مرغی2روپے کمی سے 133روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 110روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…