لاہور( این این آئی)سرکاری نرخنامے میں سبزیوں کی قیمتوں میں اتار چڑھائو دیکھا گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں اس کے اثرات نظر نہ آ سکے اور دکانداروں کی جانب سے گراں فروشی کا سلسلہ جاری رہا ، برائلر گوشت کی قیمت 3روپے کمی سے 196روپے فی کلو رہی۔ آلو کچا چھلکا کی
سرکاری نرخنامے میں قیمت 2روپے کمی سے 56روپے مقرر کی گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں 60سے 65 روپے میں فروخت ہوا ،آلو شوگر فریق 41کی بجائے48سے50،آلو سٹور31کی بجائے40،پیاز 77کی بجائے90سے 100،ٹماٹر 190کی بجائے 250سے280،لہسن دیسی 66روپے اضافے سے 288کی بجائے320سے350روپے ،لہسن چائنہ 248کی بجائے300سے 310،ادرک چائنہ287کی بجائے340سے 350،بینگن34کی بجائے40 سے 45،کھیرا فارمی 52کی بجائے 55سے60،کریلے50کی بجائے60سے65،پالک فارمی 24کی بجائے30،ٹینڈے دیسی 50کی بجائے سے 60سے 65،پالک دیسی 30،لیموں چائنہ49کی بجائے55سے60،میتھی38کی بجائے50،لہسن ایرانی25روپے کمی سے 187روپے مقرر کی گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں 230سے250روپے ،بند گوبھی63کی بجائے70سے75،پھول گوبھی 42کی بجائے 55سے 60،گھیا کدو 37کی بجائے45سے50،شلجم 24کی بجائے35سے40،سبز مرچ اول160کی بجائے180سے190،شملہ مرچ 214کی بجائے230سے240،اروی 63کی بجائے70،بھنڈی83کی بجائے90سے 95،مٹر82کی بجائے100،مولی 14کی بجائے20،گھیا توری 76کی بجائے80سے85،گاجر دیسی 42کی بجائے50،گاجر چائنہ44کی بجائے50،پھلیاں63کی بجائے70سے 75،ساگ 24کی بجائے30جبکہ مونگرے 83کی بجائے95سے100روپے فی کلو فروخت ہوئے۔علاوہ ازیں برائلر گوشت کی قیمت3روپے کمی سے 196روپے، زندہ برائلر مرغی2روپے کمی سے 135روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 110روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔