کراچی( آن لائن )انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں2پیسے کی کمی ہوئی ۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں2پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید155.37روپے سے گھٹ کر155.35روپے اورقیمت فروخت155.47روپے سے گھٹ کر155.45روپے
ہوگئی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید155.20روپے پر مستحکم اور قیمت فروخت 10پیسے کمی سے 155.40روپے پر رہی۔ادھرعالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں7ڈالرکی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1469ڈالر کی سطح پر رہی جبکہ مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی اور فی تولہ سونے کی قیمت350روپے کمی سے 85850،دس گرام سونے کی قیمت 300روپے کمی سے 73603روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1000 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی