ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان میں 5.86کھرب مکعب فٹ شیل گیس اور 9ارب بیرل شیل آئل کے ذخائر موجود ،امریکن انرجی انفارمیشن سنٹر کی رپورٹ میں اہم انکشاف

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

فیصل آباد( آن لائن )آل پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہاہے کہ پاکستان میں گیس کی طلب 8ارب کیوبک فٹ جبکہ رسد 4.3 ارب کیوبک فٹ تک پہنچ گئی ہے لہذاملک میں موجود 5.86کھرب مکعب فٹ گیس اور 9 ارب بیرل تیل کے ذخائر سے فوری استفادہ یقینی بناناہوگا تاکہ انڈسٹریل سیکٹر کو بجلی و گیس کے بحران سے نجات دلا کر صنعت کاپہیہ رواں دواں اور معاشی استحکام برقراررکھاجاسکے۔میڈیاسے بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ امریکن انرجی

انفارمیشن سنٹر نے جدید ریسرچ اور طویل سروے کی روشنی میں جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں 5.86کھرب مکعب فٹ شیل گیس اور 9ارب بیرل شیل آئل کے ذخائر موجود ہیں جبکہ ہائیڈروجن گیس کے یہ ذخائر اس وقت تک دریافت شدہ تمام ذخائرسے انتہائی زیادہ ہیں۔انہوں نے بتایاکہ پاکستان اس وقت 4.25 ارب مکعب فٹ گیس اور 70ہزار بیرل تیل روزانہ پیدا کررہاہے جبکہ نئے ذخائر کو قابل استعمال بنا کر توانائی کے بحران سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…