کراچی( آن لائن )سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان، 349 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔ ڈالر انٹربینک میں 155 روپے 40 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 155 روپے 35 پیسے پر فروخت ہوتا رہا.انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کا ریٹ 155 روپے 40 پیسے رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 155 روپے 35 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا،
سٹاک مارکیٹ میں 349 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 37 ہزار 688 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔یاد رہے گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا تھا، غیر ملکی خبر رساں ادارے بلومبرگ کے مطابق پاکستانی حصص مارکیٹ مزید اوپر جا سکتا ہے، بڑے سرمایہ کارجلد سٹاک مارکیٹ کا رخ کرنے والے ہیں۔