جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کی معاشی سمت کا کمال ہے کہ روپے کی قدر میں 30فیصد کمی ہوئی،جھوٹ بولنے سے معیشت بہتر نہیں ہوتی ، وزیر اعظم پرشدید تنقید

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے معیشت پر ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب جھوٹ بولنے سے معیشت بہتر نہیں ہوتی ،معیشت ایسی سمت چلی گئی ہے جہاں سے اس کی واپسی ناممکن ہے ،عمران صاحب آپ کی طرح معیشت بھی کسی گمنام سمت محوپروازہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایک سال میں آپ نے ابھرتی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔

روپے کی تاریخی بے قدری کے باوجود رواں مالی سال کے چار ماہ میں برآمدات میں چار فیصد سے بھی کم اضافہ ہوسکا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت برآمدات میں کوئی نمایاں بہتری میں مکمل طورپر ناکام رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ڈیٹ سکیوریٹیز میں غیرملکی سرمایہ کاری کی ترغیب دے کر حکومت ملک کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ایک ٹویٹ کرکے قوم کو بتائیں کہ ایک سال میں کتنے کارخانے اور فیکٹریاں بند ہوچکی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ایک ٹویٹ سے یہ بھی بتائیں آپ کی ’بے سمتی‘ کی وجہ سے کتنے لاکھ بیروزگاری کے جہنم میں گرچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ معیشت کی ’’بہتری‘‘ آج 300 روپے فی کلو ٹماٹر کی صورت میں قوم بھگت رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ کی معاشی سمت یہ ہے کہ مہنگائی 14 فیصد پر ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کی معاشی سمت کا کمال ہے کہ 5.8 فیصد ترقی کی شرح ایک سال میں اڑھائی فیصد کردی ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کی معاشی سمت کاکمال ہے کہ آج ٹیکس وصولیوں کا تاریخی خسارہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی کریڈٹ نہیں ڈس کریڈٹ ہے ۔انہوں نے کہاکہ کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی برآمدات کی وجہ سے نہیں بلکہ درآمدات کے نہ ہونے کی بناء پر ہے ۔انہوں نے کہاکہ روزگار، کاروبار، دکان، فیکٹری اور صنعت بند ہے تو امپورٹ بند ہونے سے کرنٹ اکاونٹ خسارہ کم ہوا۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کی معاشی سمت کا کمال ہے کہ روپے کی قدر میں 30 فیصد کمی ہوئی۔‎

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…