بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب میں عنقریب نئی شرائط کے ساتھ ورک ویزوں کے اجراء کا اعلان

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں محنت اور سماجی ترقی کے وزیر احمد الراجحی نے تصدیق کی ہے کہ ان کی وزارت نے 68 منصوبوں کو اختتام تک پہنچایا ہے جن پر گذشتہ چند ماہ کے دوران کام کیا گیا۔ اس وقت نجی سیکٹر کے کام آنے والے 32 منصوبوں کے آغاز کے لیے کام ہو رہا ہے۔صحت اور زراعت کے سیکٹروں میں متعدد منصوبوں پر دستخط کیے گئے ہیں تا کہ نجی سیکٹر میں نوجوان لڑکے لڑکیوں کو

55 ہزار ملازمتیں فراہم کی جا سکیں۔ مملکت میں 1000 ریکروٹنگ بیوروز اور 35 ریکروٹنگ کمپنیاں مصروف عمل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق حائل میں سعودی چیمبرز میں ایک کھلی ملاقات کے دوران الراجحی نے بتایا کہ وزارت محنت نے کاروباری سیکٹر میں خدمات پیش کرنے کے لیے قوی کے نام سے ایک پلیٹ فارم کا آغاز کیا ہے۔ اس حوالے سے خدمات کی مجموعی تعداد 120 تک ہے جن میں 70 خدمات اس وقت کام کر رہی ہیں۔ بقیہ خدمات کو آئندہ پانچ ماہ کے دوران پایہ تکمیل تک پہنچا دیا جائے گا۔ الراجحی کے مطابق آئندہ ماہ سے مذکورہ پلیٹ فارم کے ذریعے تاسیسی ویزوں کا اجرا عمل میں آئے گا۔ ان ویزوں کے حصول کے لیے ادارے میں کسی سعودی کی موجودگی لازم نہیں ہو گی۔ نئے ادارے یا کمپنی کو تاسیس کے لیے 12 ماہ کی مہلت دی جائے گی اور اس سلسلے میں سعودیوں کی بھرتی کا مطالبہ نہیں کیا جائے گا۔محنت اور سماجی ترقی کے سعودی وزیر نے بتایا کہ ان کی وزارت نجی سیکٹر کے ساتھ مل کر شراکت اور ربط کے بنیادی اصولوں پر کام کر رہی ہے تا کہ روزگار کی منڈی کے واسطے دیرپا اور بارآور نتائج کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس طرح کاروباری سیکٹر کو بھی مضبوطی اور استحکام ملے گا۔ احمد الراجحی کے مطابق وزارت محنت کی جانب سے تیار کردہ پروگرام اور منصوبوں کا مقصد سعودی مرد اور خواتین شہریوں کو نجی سیکٹر کے اداروں میں روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے تا کہ اقتصادی ترقی میں ان کی شرکت کی سطح بلند کی جا سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…