بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں غیر معمولی تیزی،سرمایہ کاری مالیت میں 1کھرب45ارب سے زائدکااضافہ،انڈیکس ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز غیرمعمولی تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی 9بالائی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں 1کھرب45ارب16کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت26.29فیصدزائدجبکہ71.60فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری اورپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈکمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،توانائی،سیمنٹ،فوڈز،اسٹیل اورکیمیکل سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی پرکشش قیمتوں پرخریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں اوردوران  ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس38452پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باعث کے ایس ای100انڈیکس  مذکورہ سطح پر برقرارنہ رہ سکاتاہم تیزی کا تسلسل سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس827.67پوائنٹس اضافے سے38411.56پوائنٹس پر بندہوا۔پیر کومجموعی طورپر412کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے295کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،98کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 1کھرب45ارب16کروڑ97لاکھ40ہزار706روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر73کھرب59ارب94 کروڑ88لاکھ44ہزار1روپے ہوگئی۔پیرکومجموعی طور پر46کروڑ60لاکھ79ہزار440شیئرزکا کاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت9کروڑ70لاکھ40ہزار604 شیئرززائد ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے یونی لیورفوڈزکے حصص سرفہرست رہے،

جس کے حصص کی قیمت283.00روپے اضافے سے7000.00روپے اورپاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت99.00روپے اضافے سے2498.50روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت360.00روپے کمی سے6940.00روپے اورنیسلے پاک کے حصص کی قیمت300.00روپے کمی سے6276.25روپے ہوگئی۔پیرکوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں 3کروڑ76لاکھ1ہزارشیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں،

جس کے شیئرزکی قیمت32پیسے اضافے سے11.26روپے اورکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں 2کروڑ83لاکھ86ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت19پیسے اضافے سے4.31روپے ہوگئی۔پیرکوکے ایس ای30انڈیکس403.91پوائنٹس اضافے سے17744.44پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1329.26پوائنٹس اضافے سے62549.91پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس534.26پوائنٹس اضافے سے27248.29پوائنٹس پربندہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…