لاہور( این این آئی) اندرون ملک آنے اور جانے والی 5 پروازیں منسوخ اور تین تاخیر کا شکار رہیں۔دمام سے آنے والی پرواز ایس157 اور جانے والی پرواز ایس 158،کراچی جانے والی پرواز 401اورآنے والی پرواز 402 اورکراچی جانے والی پرواز پی کے 307منسوخ کر دی گئیںگلف ائیر کی بحرین سے آنے والی پرواز 764،تہران سے آنے والی 1195جبکہ اتحاد ائیر کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 241تاخیر کا شکار رہیں۔
دوسری جانب گزشتہ روز بھی مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔قراقرم ایکسپریس 5 گھنٹے 40 منٹ ،اکبر ایکسپریس 4گھنٹے ،جعفر ایکسپریس 3 گھنٹے ،شاہ حسین ایکسپریس ڈھائی گھنٹے ،پاک بزنس ایکسپریس ڈھائی گھنٹے ،فرید ایکسپریس 2 گھنٹے ، کراچی ایکسپریس 2 گھنٹے ،تیز گام ایکسپریس 2 گھنٹے لیٹ جبکہ ملت ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کا شکار رہیںجس کی وجہ سے مسافروں کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔