ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

اخراجات اورآمدن میں پائی جانیوالی وسیع خلیج کو ختم کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا : پاکستان ٹیکس فورم

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) چیئرمین پاکستان ٹیکس فورم ذوالفقار خان نے کہا ہے کہ حکومت کے اخراجات اورآمدن میں وسیع خلیج ہے اور اسے ختم کئے بغیر ملک ترقی کر سکتا ہے او رنہ عام آدمی کوریلیف دیا جاسکتاہے ،72سالوں میں ٹیکس کلچر کو پر موٹ نہ کر کے جہاں حکومت نے اپنا نقصان کیا وہیں ایف بی آر کا ادارہ بھی اپنی صلاحیتیں منو انے میں نا کام رہا ہے۔وفد سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورلڈ بنک کی رپورٹ نے ایف بی آ ر کی کار کر دگی کو واضح کر دیا ہے جو کہ حکومت شر مند گی کا با عث ہے۔رپور ٹ کے مطابق 47لاکھ این ٹی این ہو لڈرز ہیں،13لاکھ افراد ٹیکس گو شوارے جمع کرواتے ہیں۔

اوران میں سے بھی 11لاکھ لوگ ریٹرنز کیساتھ ٹیکس دیتے ہیں،سیلز ٹیکس میں ڈھا ئی لا کھ لو گ رجسٹر ڈہیںجن میں سے صرف 47ہزار افراد ٹیکس ادا کر تے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اگر غیر ملکی قر ضے اور سود کی ادا ئیگی ہی قوم کا مقدر بنا رہا تو ہم کبھی بھی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل نہیں ہو سکتے ۔حکومت آج بھی سسٹم کو درست کر کے ٹیکس اکٹھے کرنے کے اہداف کو پورا کر سکتی ہے۔ حکومت تمام ٹیکسز کا خاتمہ کر کے صرف ایک ٹیکس کے ذریعے 10دس ہزار ارب روپے با آسانی اکھٹے کر سکتی ہے اور مہنگائی کو پچاس فیصد کم کیا جا سکتاہے جس سے آج عام آدمی بری طرح متاثر ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…