منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

معیشت کی پائیدار ترقی ،قرضے اتارنے کیلئے قومی پالیسی کی دستاویز تیار کی جائے،چیئر پرسن کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) چیئر پرسن کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ، سابق صدر لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پرویز حنیف کہاہے کہ معیشت کودلدل سے نکال کرپائیدار بنیادیں فراہم کرنے اور قرضے اتارنے کیلئے سیاسی وابستگیوںسے بالاتر ہوکرقومی پالیسی تشکیل دے کر دستاویز تیارکی جائے۔

قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ملک کیسے ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہو سکتا ہے ،میڈ ان پاکستان کے سلوگن کی تشہیر کی جائے ۔ملاقات کیلئے آنے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصنوعی پالیسیوں کاخاتمہ اچھا اقدام ہے، ڈالر کومصنوعی طریقے سے منجمد کرنے کی وجہ سے ہماری معیشت کو بے پناہ نقصان ہوا اور اس کاخمیازہ ہماری معیشت کوبھگتناپڑے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیاست ضرورکی جائے لیکن یہ پاکستان کی قیمت پر نہیں ہونی چاہیے ،اگر پاکستان ہے تو سب کی سیاست بھی ہے اور اگر خدانخواستہ پاکستان کمزورہوتا ہے تو کسی کی سیاست بھی نہیں رہے گی ۔ معیشت کی پائیدار ترقی اورغیر ملکی قرضے اتارنے کیلئے سر جوڑ کر بیٹھا جائے اور متفقہ قومی پالیسی تیار کر کے اسے دستاویزی شکل میں قوم کے سامنے لایا جائے ۔ جب تک ہم قرضوںکے اژدھا کے پنجوںسے خودکو آزادنہیں کرالیتے پاکستان کا آگے بڑھنا مشکل ہے ،ہمیں اپنی معیشت کی ترقی کے ساتھ ساتھ قرض اتارنے کی بھی پالیسی لانا ہو گی ۔ پرویز حنیف نے کہاکہ حکومت ہر سال لاکھوں افراد کو روزگارفراہم نہیں کر سکتی اس کے لئے نجی شعبے کی گروتھ ضروری ہے ،حکومت ہنرسکھانے والے اداروں کی معاونت کرے تاکہ نوجوان جدید ہنر سیکھ کراپنے ملک میں یا بیرون ملک روزگار کمانے کے قابل ہو سکیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…