جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی،مالیت میں بڑااضافہ،انڈیکس کی متعدد نفسیاتی حدیں بحال،ڈالر کی قیمت مزید مستحکم، سونا سستا ہوگیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کوبھی تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی35400،35500اور35600کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں مزید72ارب72کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت3.37فیصدزائد جبکہ65.43فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری اورپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈکمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ٹیلی کام،سیمنٹ،توانائی،کیمیکل، فرٹیلائزراور فوڈزسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی پرکشش قیمتوں پرخریداری کی گئی،جس کے نتیجے میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 35985پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کارگروپوں نے نئی سرمایہ کاری سے گریز کیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکاتاہم تیزی کاتسلسل سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس295.02پوائنٹس اضافے سے35653.33پوائنٹس پر بندہوا۔بدھ کومجموعی طورپر379کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے248کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،115کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 72ارب72کروڑ39لاکھ40ہزار930روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر69کھرب19ارب74کروڑ53لاکھ96ہزار651روپے ہوگئی۔بدھ کومجموعی طور پر29کروڑ80لاکھ62ہزار496شیئرزکا کاروبارہوا،جومنگل کی نسبت1کروڑ4لاکھ22ہزار14شیئرززائدہیں۔

قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاک کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت314.00روپے اضافے سے6779.00روپے اورپاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت110.98روپے اضافے سے2393.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی فپلس موریس پاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت110.28روپے کمی سے2580.00روپے اورآئس لینڈٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت71.58روپے کمی سے1584.33روپے ہوگئی

۔بدھ کوورلڈکام ٹیلی کام کی سرگرمیاں 1کروڑ57لاکھ95ہزار500شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت5پیسے کمی سے1.49روپے اورفوجی سیمنٹ کی سرگرمیاں 1کروڑ56لاکھ56ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت36پیسے اضافے سے16.36روپے ہوگئی۔بدھ کوکے ایس ای30انڈیکس79.89پوائنٹس اضافے سے16606.48پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس579.81پوائنٹس اضافے سے58392.55پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس269.23پوائنٹس اضافے سے25551.19پوائنٹس پربندہوا۔

ملکی کرنسی مارکیٹوں میں بدھ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.60روپے اورقیمت فروخت155.70روپے پرمستحکم رہی۔اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.30روپے اورقیمت فروخت155.60روپے پرمستحکم رہی۔

یوروکی قیمت خریدمیں 95پیسے اور قیمت فروخت میں 1.20روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خریدمیں 50پیسے اور قیمت فروخت میں 20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید172.20روپے سے گھٹ کر171.25روپے اورقیمت فروخت174.20روپے سے گھٹ کر173.00روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید199.50روپے سے گھٹ کر199.00روپے اورقیمت فروخت201.00روپے سے گھٹ کر200.80روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں 5پیسے اور قیمت فروخت میں 10پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت

خریدمیں 5پیسے کی کمی اورقیمت فروخت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.25روپے سے گھٹ کر41.20روپے اورقیمت فروخت41.55روپے سے گھٹ کر41.45روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.25روپے سے گھٹ کر42.20روپے اورقیمت فروخت42.55روپے پرمستحکم رہی۔بدھ کوچینی یوآن کی قیمت خرید میں 20پیسے کی کمی اور قیمت فروخت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید22.00روپے سے گھٹ کر21.80روپے اور قیمت فروخت23.00روپے پرمستحکم رہی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 18ڈالرکی کمی،

جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونامزید200روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید18ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے قیمت1504ڈالرسے گھٹ کر1486ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 171روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت87450روپے سے گھٹ کر87250روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74974روپے سے گھٹ کر74803روپے ہوگئی۔بدھ کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت1020روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت874.48روپے پرمستحکم رہی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…