جنوری سے ایف بی آر کا نام تبدیل کر کے کیا رکھ دیا جائے گا ؟

6  ‬‮نومبر‬‮  2019

کراچی(این این آئی)13 سال بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے،یکم جنوری 2020 سے ایف بی آر پاکستان ریونیو اتھارٹی کہلائے گا ۔دوسری جانب چیئرمین ایف بی آر پاکستان ریونیواتھارٹی کے قیام کے معاملے پراپنے ادارے کی سینئربیوروکریسی کوقائل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔تفصیلات کے مطابق 13 سال بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے۔

یکم جنوری 2020 سے ایف بی آر پاکستان ریونیو اتھارٹی کہلائے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان ریونیو اتھارٹی میں ایک چیئر مین اور ڈپٹی چیئرمین ہو گا ، پنجاب ریونیو اتھارٹی سمیت تمام صوبوں کی اتھارٹیز کو پاکستان ریونیو اتھارٹی میں ضم کرنے پر بھی غور جاری ہے جبکہ ایف بی آر کے 11 ہزار ملازمین کو جولائی 2020 میں سر پلس پول بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ایف بی آر افسران و ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی پاکستان ریونیواتھارٹی کے قیام کے معاملے پراپنے ادارے کی سینئربیوروکریسی کوقائل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ایف بی آرکے چیف کمشنرز کی دو روزہ کانفرنس میں بیوروکریسی کا کہنا تھا ایف بی آرکی جگہ پاکستان ریونیو اتھارٹی کا قیام گھوڑے کوگاڑی کے آگے جوڑنے کے مترادف ہوگا۔ایف بی آرکی عبوری ری سٹرکچرنگ کے منصوبے کی منظوری وزیراعظم نے دی تھی ۔اس منصوبے کے تحت ملک میں پاکستان ریونیواتھارٹی کے نام سے ادارہ قائم کرنا تھا۔وزیراعظم اس منصوبے پر جی ایچ کیوسے بھی مشاورت کرچکے ہیں۔اجلاس کے بعد چیئرمین ایف بی آر نے ٹویٹ کیا ہے کہ اس معاملے پرچیف کمشنرز اور دوسرے افسروں سے میٹنگ مفید رہی تاہم اب اس معاملے پر تمام سٹیک ہولڈرز ،تنظیموں اور سٹاف لیول کے ملازمین سے فیڈ بیک لینے کا بعد فیصلہ کیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…