اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے کہاہے کہ سی پیک پر کام کی رفتار بہترین ہے، دو ارب ڈالر کے منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خسروبختیار نے کہاکہ پاک چین مشترکہ تعاون کی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چین کے 100 سے زائد مندوبین نے سی سی میں شریک ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک پر کام کی رفتار بہترین ہے، دو ارب ڈالر کے منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔خسرو بختیار نے کہاکہ سی پیک کے تحت 8 ارب ڈالر کی
آئیل ریفائنری پر بات چیت ہوئی، سی پیک کے تحت فولاد سازی میں دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے پر 6 ماہ میں سنگ بنیاد رکھا گیا ہے، گوادر میں نئی سرمایہ کاری آئے گی۔انہوں نے کہاکہ سی پیک کے تحت زرعی شعبے میں تعاون ہوگا۔انہوں نے کہاکہ سی پیک میں بہت وسعت آئی ہے، کاپر اور گولڈ سمیت معدنیات کے شعبے میں تعاون پر بات چیت ہوئی، پاکستان 4 ارب ڈالر کا اسٹیل درآمد کرتا ہے۔خسرو بختیار نے کہاکہ اس شعبے میں خود کفالت کیلئے بات چیت میں پیش رفت ہوئی۔