جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

خبردار ہوشیار!پی ٹی اے نے چوری شدہ فون سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے چوری شدہ فونز کے ممکنہ غلط استعمال کی روک تھام کیلئے خدمات متعارف کرادی ہیں،اگر آپ کا موبائل فون چوری ہوگیا ہے یاچھین لیا گیا ہے تو فوری طور پر شکایت درج کروائی جا سکتی ہے۔ ایسے موبائل فون کو 16 گھنٹوں کے اندر بلاک کروایا جاسکتا ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)کی جانب سے جاری کیے

جانے والے بیان کے مطابق چوری شدہ فونز کے ممکنہ غلط استعمال کی روک تھام کیلئے خدمات متعارف کرائی گئی ہیں۔چھینے گئے یا چوری شدہ موبائل فون کی شکایت درج کروانے کیلئے شکایت کنندہ ہیلپ لائن پردرج کراسکتا ہے، پی ٹی اے کو ای میل یا نزدیک ترین زونل آفس جا کر بھی مدد لی جا سکتی ہے ۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سٹیزنزپولیس لائزن کمیٹی(سی پی ایل سی)کی ہیلپ لائن پر بھی ایسے موبائل فونز سے متعلق شکایت درج کروا کے انہیں بلاک کروایا جاسکتا ہے۔شکایت درج کروانے والے کو متعلقہ پلیٹ فارم پر اپنے چوری شدہ یا چھینے گئے موبائل فون کا آئی ایم ای آئیز نمبر، موبائل فون کی برانڈ، ماڈل ، رنگ، چوری ہونے یا چھینے جانے کے وقوعہ کی تاریخ کے علاوہ نام ، پتہ، شناختی کارڈ نمبر فراہم کرنا ہوگا۔اندراج شکایت کے16 گھنٹے بعد فون کی حیثیت کی جانچ کی جاسکتی ہے۔ ایس ایم ایس ، ویب سائٹ یا اینڈرائیڈ ایپلی کیشن(ڈی وی ایس)کے ذریعے آپ اپنے فون کا اسٹیٹس چیک کرسکتے ہیں۔آپ کے موبائل فون آئی ایم ای آئی نمبر کا # 06 #* ڈائل کرکے معلوم کیا جاسکتا ہے۔ یہ نمبرموبائل ڈیوائس کی سیٹنگزمیں بھی موجود ہوتا ہے جبکہ ڈبے پر بھی درج ہوتا ہے۔بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ پی ٹی اے کا اختیار صرف فون بلاک کرنے تک محدود ہے۔ گمشدہ فون کو تلاش کرنے کیلئے پولیس سے رابطہ کرنا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…