کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوروز سے جاری مندی کے بادل چھٹ گئے کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کواتارچڑھاؤ کے بعد زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی33800،33900،34000،
اسٹاک مارکیٹ میں لسٹڈ کمپنوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ٹیلی کام،بینکنگ،مواصلاتی،سیمنٹ،
جس کے حصص کی قیمت87.58روپے اضافے سے1887.58روپے اورباٹاپاک کے حصص کی قیمت45.00روپے اضافے سے1500.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت245.00روپے کمی سے6400.00روپے اورپاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت118.18روپے کمی سے2282.02روپے ہوگئی۔جمعرات کوورلڈ ٹیلی کام کی سرگرمیاں 2کروڑ42لاکھ56ہزار500شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت8پیسے کمی سے1.22روپے اوربینک آف پنجاب کی سرگرمیاں 90لاکھ54 ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،
جس کے شیئرزکی قیمت23پیسے اضافے سے10.01روپے ہوگئی۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس185.26پوائنٹس اضافے سے15937.71پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1011.38پوائنٹس اضافے سے55842.17پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس126.30پوائنٹس اضافے سے24698.78پوائنٹس پربندہوا۔ انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا،
جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.73روپے اورقیمت فروخت155.83روپے پرمستحکم رہی۔اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.60روپے سے گھٹ کر155.50روپے اورقیمت فروخت155.90روپے سے گھٹ کر155.80روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت خرید میں 40پیسے کااضافہ اورقیمت فروخت میں 30پیسے کی کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خریدمیں 20پیسے کااضافہ اور قیمت فروخت میں 30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید172.30روپے سے بڑھ کر172.70روپے اورقیمت فروخت174.30روپے سے گھٹ کر174.00روپے
جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید199.80روپے سے بڑھ کر200.20 اورقیمت فروخت201.80روپے سے گھٹ کر201.50روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں 5پیسے اوریواے ای درہم کی قیمت میں 15پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.40روپے سے گھٹ کر41.35روپے اورقیمت فروخت41.70روپے سے گھٹ کر41.65روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.40روپے سے گھٹ کر42.25روپے اورقیمت فروخت42.70روپے سے گھٹ کر42.55 ہوگئی۔جمعرات کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید22.00روپے اور قیمت فروخت23.20روپے پرمستحکم رہی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5ڈالرکااضافہ تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے قیمت1515ڈالرسے بڑھ کر1520ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے اور10گرام سونے کی قیمتوں میں باالترتیب استحکام رہا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت88000روپے اوردس گرام سونے کی قیمت75446روپے پرمستحکم رہی۔جمعرات کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت1020روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت874.48روپے پرمستحکم رہی۔