منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

نیشنل بینک کا قبل از ٹیکس منافع نو ماہ میں26.2 فیصد اضافے کے ساتھ 29.2 ارب روپے ہوگیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)رواں سال کے پہلے نو ماہ کے دوران نیشنل بینک آف پاکستان کا قبل از ٹیکس منافع بڑھ کر 29.2 ارب روپے ہوگیا۔ این بی پی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطاب 2019 میں جنوری تا ستمبر بینک کی مجموعی آمدن میں 20.3 فیصد اضافہ ہوا اور آمدن 79.4 ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران بینک کی مجموعی آمدنی 66 ارب روپے رہی تھی۔

رواں سال کے نو ماہ کے لئے این بی پی کے قبل از ٹیکس منافع میں 26.2 فیصد اضافہ ہوا اور قبل از ٹیکس منافع 29.2 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ سال 2018 میں جنوری تا ستمبر بینک نے 23.1 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع کمایا تھا ۔ اس گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال کے ابتدائی نو مہینوں کے دوران نیشنل بینک آف پاکستان کے قبل از ٹیکس منافع میں 6.1 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔این بی پی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے نو مہینوں کے دوران بینک کے بعد از ٹیکس منافع میں ایک فیصد اضافہ ہوا ہے اور جنوری تا ستمبر 2019 کے لئے این بی پی کا خالص منافع 16.3ارب روپے رہا ہے جبکہ جنوری تا ستمبر 2018 کے لئے نیشنل بینک آف پاکستان نے 16.2 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع کمایا تھا۔رپورٹ کے مطابق بینک کی خالص آمدن میں کمی کا سبب ٹیکسز میں اضافہ ہے جو 30 فیصد سے 44 فیصد تک بڑھ گئے۔ این بی پی نے اپنے حصہ داروں کے لئے 7.68 روپے فی حصص آمدن کی منظوری دی ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے لئے 7.60 روپے فی حصص رہی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…