لاہور( این این آئی )اندرون اوربیرون ممالک سے آنے اور جانے والی 11پروازیں منسوخ جبکہ 4تاخیر کا شکار رہیں، انتظامیہ کے دعوئوں کے باوجود مسافر ٹرینوں کا شیڈول بھی بروقت نہ ہو سکا ۔ائیر بلیو کی کراچی جانے والی پرواز 401اور آنے والی پرواز 402،پی آئی اے کی ملتان جانے والی پرواز 683اور آنے والی پرواز 684،پی آئی اے کی ابوظہبی جانے والی پرواز 295اور آنے والی پرواز 296،ائیر بلیو کی کراچی جانے والی پرواز 405اور آنے والی پرواز 404،پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 582،پی آئی اے کی میلان سے
آنے والی پرواز 720جبکہ پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 312منسوخ کر دی گئی ۔تہران سے آنے والی پرواز 1195،تہران جانے والی پرواز 1194،ایمرٹس ائیر کی دبئی جانے والی پرواز 623 اوراتحاد ائیر کی ابوظہبی جانے والی پرواز 242تاخیر کا شکار رہیں۔دوسری جانب پاکستان ریلوے کے دعوئوں کے باوجود ٹرینوں کا شیڈول مکمل بحال نہیں ہو سکا او رکئی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔علامہ اقبال ایکسپریس 3 گھنٹے ،قراقرم ایکسپریس 2 گھنٹے 40 منٹ،اکبر ایکسپریس 2 گھنٹے،ملت ایکسپریس 2گھنٹے جبکہ خیبر میل ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی ۔