پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے مثبت اثرات آنا شروع ، امریکا کا پاکستان میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

datetime 24  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد( آن لائن )امریکا نے پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے۔ ترصیلات کے مطابق وزیر کشمیر بلتستان علی امین گنڈا پور سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔گورنر گلگت بتلتستان راجہ جلال اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی بھی ملاقات میں شریک تھے۔اس دوران امریکا نے پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی

سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔اسکردو سمیت گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں سیاحتی مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقوں پر بریفنگ دی۔علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے سکردو ائیرپورٹ کو عالمی طرز پر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔گلگت بکتستان کو آزاد کشمیر سے ملانے کے لیے ایشیشن بینک کی مدد سے شاہراہ تعمیر کریں گے۔گلگت بلتستان میں غیر ملکی سیاحوں کے لیے این او سی کی شرط ختم کی۔امریکی وفد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان حالیہ ملاقاتوں کے بعد سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔جب کہ دوسری جانب کراچی میں متعین برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر مائیک نیتھاوریناکیس نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا مجموعی ماحول بہتر ہورہا ہے، پاکستان میں کام کرنے والی برطانوی کمپنیاں منافع میں ہیں، ہم دونوں ممالک کے مابین تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ملک ہے، معاشی اصلاحات کی وجہ سے سرمایہ کار پاکستان میں دلچسپی لے رہے ہیں۔جب کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور سیاحت کے شعبے میں پرکشش مواقع موجود ہیں۔ ہیں، حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولتیں دینے کے لیے پرعزم ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کو سہل بنانے کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں، سیاحوں اور سرمایہ کاروں کے لیے نئی اور آسان ویزا پالیسی متعارف کرائی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…