ملک بھر کے چیمبرز نے بھی تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کااعلان کیا ہے : صدرآل پاکستان انجمن تاجران

22  اکتوبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ملک بھر کے لاکھوں تاجر اپنے حقوق اور جائز مطالبات منوانے کیلئے متحد ہیں ،ملک بھر کے تمام چیمبرز نے بھی تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے حکومت سے نتیجہ خیز مذاکرات کا آغاز کرنے پر زور دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے 29اور 30اکتوبر کی ملک گیر شٹر ڈائون ہڑتال کو

کامیاب بنانے کیلئے مختلف مارکیٹوں کے دوروں اور اپنے دفتر میںمنعقدہ اجلاس کے دوران کیا ۔ اس موقع پر محبوب سرکی، میاں طارق فیروز ،نعیم بادشاہ، شہزاد بھٹی،ظہیر اے بابرسمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ تاجر کسی کے آلہ کا رنہیں بلکہ اپنی بڑھتی ہوئی مشکلات کی وجہ سے اس نہج پر پہنچے ہیں ۔ ملک بھر کی تمام تاجر تنظیمیں او رایسوسی ایشنز نے 29اور30اکتوبرکی ہڑتال کو کامیاب بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے جبکہ ملک بھر کے تمام چیمبرز نے بھی تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ تاجروں سے نتیجہ خیز مذاکرات کئے جائیں اور مسائل کو حل کیا جائے ۔انہوںنے کہا کہ ملک بھرکے تاجر پر امن طور پر دو روز تک اپنا کاروبار بند کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔تاجروںکی ایک دن کی ہڑتال سے معیشت کو اربوں روپے کا نقصان ہوگا لیکن ہمارے پاس اب اس کے سوا کوئی آپشن باقی نہیں بچا ۔ اگر حکومت اپنی ضد سے پیچھے ہٹنے کیلئے تیار نہ ہوئی تو وسیع مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…