منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ہڑتال کیلئے دی جانیوالی تاریخ سے قبل بامقصدمذاکرات کے دروازے کھلے ہیں: صدر آل پاکستان انجمن تاجران

datetime 19  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ اگرحکومت شٹر ڈائون ہڑتال کیلئے دی جانے والی تاریخ سے قبل لالی پا پ دینے کی بجائے بامقصدمذاکرات کرے تو بات چیت کے دروازے کھلے ہیں ،موجودہ حالات میںکاروبارچلانامحال ہوگیا ہے اور تاجروںکے پاس سوائے ہڑتال پر جانے کے کوئی آپشن باقی نہیںبچا ،اپنے جائز مطالبات منوانے کیلئے ملک بھر کے

تمام تاجر متحد ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 29اور30ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍاکتوبر کی دی جانے والی ملک گیر شٹر ڈائون ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف مارکیٹوں کے عہدیداروں سے  رابطے کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ فیڈرل بورڈآف ریو نیو تاجروں کو شک کی نگاہ سے دیکھنے کی دیرینہ پالیسی کوترک کرے کیونکہ اس کے بغیر مذاکرات کو نتیجہ خیزنہیںبنایا جاسکتا۔ حکومت کی ناقص پالیسیوں، مہنگائی اور خوف و ہراس کی فضاء کی وجہ سے مارکیٹوں میںکاروبارنہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے اورتاجراپنی دکانیں مالکان کو واپس کر رہے ہیں ۔سرمایہ کاروںنے اپناکروڑوں روپے کا سرمایہ نکال لیا ہے جس سے مارکیٹوںمیں معاشی سر گرمیاںمنجمدہیں ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ تاجروںنے کبھی بھی ٹیکس دینے سے انکار نہیں کیا لیکن ہم ایف بی آر کی خواہشات کے مطابق بوجھ نہیں اٹھا سکتے،فکس ٹیکس اور شناختی کارڈ کی شرط پرنتیجہ خیزمذاکرات کیبغیر شٹر ڈائون ہڑتال کی کال واپس نہیں لی جائے گی اور تاجراپنے مطالبات منوانے کے لئے ہر طرح کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…