کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کوبھی اتارچڑھاؤ کے بعدمندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس34100 کی نفسیاتی حد سے گرگیا،مندی کے نیتجے میں سرمایہ کاروں کے مزید15ارب3کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت13.39فیصدزائد جبکہ50.27فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤس سمیت
دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ٹیلی کام،توانائی، فوڈز،بینکنگ،سیمنٹ،اسٹیل اورکیمیکل سیکٹر سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں سرمایہ کاری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس34259پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیاتاہم بعدازاں ملکی معاشی ناگفتہ بہ صورتحال، فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی،جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے تاہم اتارچڑھاؤکا تسلسل سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس102.73پوائنٹس کمی سے34083.53پوائنٹس پر بندہوا۔منگل کومجموعی طورپر368کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے185کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،158کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ25کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 15ارب3کروڑ 95لاکھ18ہزار241روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر67کھرب19ارب71کروڑ97لاکھ84ہزار910روپے ہوگئی۔منگل کومجموعی طور پر15کروڑ 64 لاکھ2ہزار300شیئرزکاکاروبارہوا،جوپیرکی نسبت1کروڑ84لاکھ69ہزار650شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے یونی لیور فوڈزکے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت321.04روپے
اضافے سے6746.99روپے اورکولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت50.00روپے اضافے سے1949.99روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی صنوفائی ایونٹس کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت22.50روپے کمی سے527.10روپے اوراسماعیل انڈسٹری کے حصص کی قیمت18.00روپے کمی سے350.00روپے ہوگئی۔منگل کوورلڈٹیلی کام کی سرگرمیاں 1کروڑ82لاکھ75ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،
جس کے شیئرزکی قیمت2پیسے کمی سے1.07روپے اورفوجی سیمنٹ کی سرگرمیاں 1کروڑ42لاکھ56ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت38پیسے اضافے سے15.37روپے ہوگئی۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس81.99پوائنٹس کمی سے16007.73پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس323.78پوائنٹس کمی سے54609.55پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس44.51پوائنٹس کمی سے24624.71پوائنٹس پربندہوا۔ انٹربینک مارکیٹ میں
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں مزید4پیسے کی کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں مزید4پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.07روپے سے گھٹ کر156.03روپے اورقیمت فروخت156.17روپے سے گھٹ کر156.13روپے ہوگئی۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.70روپے اورقیمت فروخت156.20روپے پرمستحکم رہی۔یوروکی قیمت میں 10پیسے کی کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 1.50روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید171.30روپے سے گھٹ کر171.20روپے اورقیمت فروخت173.30روپے سے گھٹ کر173.20روپے
جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید195.00روپے سے بڑھ کر196.50روپے اورقیمت فروخت197.00روپے سے بڑھ کر198.50روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قیمتوں میں باالترتیب استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.40روپے اورقیمت فروخت41.70روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.40روپے اورقیمت فروخت42.70روپے پرمستحکم رہی۔منگل کوچینی یوآن کی قیمت خریدمیں استحکام اور
قیمت فروخت میں 40پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید22.20روپے پرمستحکم اور قیمت فروخت23.20روپے سے بڑھ کر23.60روپے ہوگئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2ڈالرکی کمی، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا100روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،
جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1496ڈالرسے گھٹ کر1492ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100روپے اور10گرام قیمت میں 86روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت87100روپے سے گھٹ کر87000روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74674روپے سے گھٹ کر74588روپے ہوگئی۔منگل کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت1040.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت891.63روپے پرمستحکم رہی۔