ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بیرون ملک مقیم صارفین پاکستان میں کسی بھی بنک اکائونٹ میں رقم بھیج سکیں گے،معاہدہ طے

datetime 14  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )چیئرمین /چیف ایگزیکٹو آفیسر منی گرام الیکس ہومز اور چیف ایگزیکٹو آفیسر بنک الفلاح بلال اصغر نے نئے بنک ڈیپازٹ کھولنے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس سے بیرون ملک مقیم صارفین پاکستان میں کسی بھی بنک اکائونٹ میں رقم بھیج سکیں گے۔ معاہدوں پر دستخط کرنے کی تقریب کے موقع پر وزیراعظم کے برطانیہ اور یورپ کیلئے تجارت و سرمایہ کاری کیلئے ترجمان صاحبزادہ جہانگیر بھی موجود تھے۔انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

پاکستان اہم منڈی ہے جوکہ شرح نمو بالخصوص ترسیلات زر وصول کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی منی لانڈرنگ کے خاتمہ کی پالیسی کے تناظر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اس معاہدے سے اپنی محنت کی کمائی واپس پاکستان بھیجنے کی سہولت اور آسانی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ منی گرام اور بنک الفلاح کے درمیان نئے معاہدے سے صارفین کو ان کی ضروریات کے مطابق خدمات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ تقریب میں سینئر بنکاروں نے بھی شرکت کی۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…