ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

آٹو انڈسٹری کا بحران برقرار ستمبر میں کاروں کی سیل کتنے فیصد کم ہوگئی؟تشویشناک صورتحال

datetime 12  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)آٹوانڈسٹری کی مشکلات میں کوئی کمی نہیں آسکی ہے، ستمبر2019 میں کاروں کی فروخت میں 39 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، اس ماہ 11724 کاریں فروخت ہوئیں جبکہ اسی عرصے میں گذشتہ سال 19345 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔پاکستان آٹوموٹومینوفیکچرز ایسوسی ایشن(پاما)کے دیئے گئے اعدادو شمار کے مطابق آٹوانڈسٹری کوبحرانی صورتحال سے نکالنے کے لئے کوئی مناسب اقدامات نہیں کئے گئے ، ستمبر میں بھی اس انڈسٹری کی تباہ ہوتی ہوئی صورت حال کی عکاسی کر رہا ہے۔ رواں مالی سال 2019-20کی پہلی سہ ماہی

میںگاڑیوں کی فروخت میں41 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے جس کے مطابق(جولائی تا ستمبر)38308 گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصے میں 58351 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔اس کے باوجود ستمبر میں اگست کے مقابلے میں گاڑیوں کی سیل 16فیصد اضافہ ہوا۔ بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت کی اس بحرانی صورتحال پرقابو پانے کیلئے تین بڑے مینوفیکچرز نے اپنے پیداواری ایام میں بھی کمی کر دی ہے۔ہونڈا اٹلس کمپنی کی سیل میں سالانہ 68 فیصد، انڈس موٹرزکی سیل میں 57 فیصد، سوزوکی موٹرزکی سیل میں 18فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…