منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

کارپٹ کی عالمی نمائش میں شرکت کیلئے غیر ملکیوں کی آمد شروع ،نمائش منگل سے شروع ہو گی

datetime 12  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اورپاکستان کارپٹ مینو فیکچررز کے زیر اہتمام 15اکتوبر سے شروع ہونے والی عالمی نمائش میں شرکت کیلئے رجسٹریشن کرانے والے غیر ملکیوں کی آمد شروع ہو گئی جن کا پاکستان پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔

غیر ملکی درآمدکنندگان سے روابط کے فروغ کیلئے کارپٹ مینو فیکچررز سے ملاقاتوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا ۔غیر ملکی درآمد کنندگا ن کا کہنا ہے کہ پاکستان پر امن ملک ہے اور یہاں سکیورٹی کے کوئی مسائل نہیں۔ پاکستانی کارپٹ مصنوعات کی اعلیٰ معیار کی وجہ سے دنیا بھر میں الگ پہچان ہے ۔ علاوہ ازیں چیئرمین ایسوسی ایشن محمد اسلم طاہر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نمائش کے چیف آرگنائزر اعجاز الرحمان ، وائس چیئرمین شیخ عامر خالد سعید ،کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف ، سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک ، سینئر ممبر ان ریاض احمد، سعید خان ، میجر (ر) اختر نذیر ، محمد اکبر ملک سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ چیف آرگنائزر اعجاز الرحمان نے شرکاء کو 15سے 17اکتوبر تک منعقد ہونے والی نمائش کی حتمی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر ملکی مندوبین کو خوش آمدید کہنے اور ان کی ہاسپیٹلٹی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ محمد اسلم طاہر نے کہا کہ قوی امیدہے کہ نمائش کامیابی سے ہمکنار ہو گی اور گزشتہ سال کی نسبت امسال زیادہ سودے ہوں گے جس سے ہماری انڈسٹری کو سہارا ملے گا۔ شرکاء پر زور دیا گیا کہ نمائش میں معیاری اور دیدہ زیب ڈیزائنوں سے مزین مصنوعات کی نمائش کی جائے اور معیار پر کسی طرح کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کی جانب سے بھرپو رتعاون کیا جارہا ہے جس پر سے نہ صرف ہماری مصنوعات کی موثر مارکیٹنگ ہو گی بلکہ برآمدات کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ نمائش میں 35ممالک سے 105غیر ملکی درآمدکنندگان شرکت کریں گے جن سے روابط کو فروغ دینے کیلئے مقامی مینو فیکچررز سے ملاقاتوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…