وفاقی دارالحکومت کا سیف سٹی پراجیکٹ ناکام 3سال گزر گئے چینی کمپنی کام کیوں مکمل نہ کرسکی؟تفصیلات سامنے آگئیں

8  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں لگایا گیا 15 ارب روپے کا سیف سٹی پراجیکٹ مکمل طور پر ناکام ہو گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) کی مشترکہ رپورٹس میں سیف سٹی کو بے یارو مدد گار اور بے اثر پراجیکٹ قرار دے دیا گیا ہے۔سیف سٹی پراجیکٹ کا آغاز سال 2016 میں کر دیا گیا تھا لیکن تاحال چینی کمپنی اس

منصوبے کو مکمل نہیں کر سکی۔ چینی کمپنی کی جانب سے گزشتہ 3 سالوں میں 6 مرتبہ کام مکمل کرنے کی مختلف تاریخیں دی گئیں لیکن تاحال کام ادھورا ہے۔حکومتی رپورٹس کے مطابق 65 ملین ڈالر کی ادائیگی جو منصوبے کا 55 فیصد بنتا ہے منصوبہ شروع ہونے کے بعد ایک ہفتہ میں کر دی گئی تھی اور اب تک 95 فیصد ادائیگی کی جا چکی ہے لیکن کمپنی مزید رقم کا مطالبہ کر رہی ہے جبکہ منصوبے میں اب تک 50 فیصد سے زائد کام باقی ہے۔ذرائع کے مطابق سیف سٹی پراجیکٹ میں اب تک لگائے گئے کیمروں میں سے آدھے سے زیادہ کیمرے ناکارہ ہو چکے ہیں اور کسی بھی ادارے کے پاس خراب کیمروں کا اعداد و شمار موجود نہیں ہے۔ جو کیمرے کام کر رہے ہیں ان میں رات کو دیکھنے کی صلاحیت ہی نہیں ہے۔کوئی بھی ادارہ سیف سٹی پراجیکٹ کی ملکیت لینے کو تیار نہیں ہے۔وفاقی دارالحکومت کے شہری مکمل طور پر عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ پولیس پر ہونے والے حملوں کے تاحال ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے جبکہ شہر میں جرائم کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…